Main Icon

باب:فتنوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5388

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "هَلَكَةُ أُمَّتِي عَلَى يَدَي غِلْمةٍ مِنْ قُرَيْشٍ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "هلكة أمتي على يدي غلمة من قريش". رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو ہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے میری امت کی ہلاکت قریش کے کچھ لڑکوں کے ہاتھ پر ہوگی ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہمارے بعد کچھ نو عمر نا تجربہ کار نااہل لونڈے بادشاہ حاکم بن جائیں گے اور اپنی نااہلی ناتجربہ کاری کی وجہ سے میری امت کو ہلاک کردیں گے اس فرمان عالی میں یزید ابن معاویہ،مروان ابن حکم وغیرہ نااہلوں کی طرف اشارہ ہے ان لوگوں کی وجہ سے امت رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو جو مصیبتیں پیش آئیں وہ سب کو معلوم ہیں۔معلوم ہوا مجاہد غازی جوان چاہیں مگر حکام،سلطان قاضی بوڑھے اور تجربہ کار چاہیں،جہاد میں جوانوں کی شمشیر بوڑھوں کی تدبیر کام آتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5388