Main Icon

باب:فتنوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5391

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ كَهِجْرَةٍ إِلَيَّ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن معقل بن يسار قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "العبادة في الهرج كهجرة إلي". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معقل ابن یسار سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ فتنوں کے زمانہ میں عبادت ایسی ہے جیسے میری طرف ہجرت ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو ثواب فتح مکہ سے پہلے میرے ہجرت کرکے آنے کا تھا وہ ہی ثواب اس پر فتن زمانہ میں عبادت کرنے کا ہوگا جیسے مہاجر اپنے عزیز و اقارب سے منہ موڑکر رب کی طرف آجاتا ہے ایسے ہی یہ شخص ان تمام سے منہ موڑکر الله کی طرف آتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5391