Main Icon

باب: میراث کے حصّے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3069

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَزَادَ ابْنُ مَسْعُودٍ: وَالطَّلَاقَ وَالْحَجَّ قَالَا: فَإِنَّهٗ مِنْ دِيِنكُمْ. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ

وعن عمر قال: تعلموا الفرائض وزاد ابن مسعود: والطلاق والحج قالا: فإنه من دينكم. رواه الدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں علم فرائض سیکھو حضرت ابن مسعود نے یہ زیادتی کی کہ طلاق و حج بھی سیکھو ان دونوں نے فرمایا یہ تمہارے دین سے ہے ۱؎(دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی علم میراث،حج و طلاق کے مسائل اہم دینی مسائل ہیں انہیں سیکھو اور سکھاؤ۔آج علم فرائض جاننے کے علماء کم رہ گئے ہیں اور اب تو مسلمانوں کو فرائض میں ترمیم بھی سوجھی ہے کوشش کررہے ہیں کہ چچا کی موجودگی میں دادا کی میراث سے پوتہ کو دلوایا جائے اور نہ معلوم کیا کیا ہونے والاہے۔مگران شاءاللّٰهدین بدلنے والے خود مٹ جائیں گے دین نہ بدلاجائے گا۔مروان ابن حکم نے خطبہ عید نماز سے پہلے پڑھا مگر وہ مٹ گیا،خطبہ نماز کے بعد ہی رہا،اللّٰهاپنے دین کا حافظ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3069