Main Icon

باب: میراث کے حصّے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3044

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: مولى القوم من أنفسهم . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا قوم کا آزاد کردہ غلام ان ہی سے ہے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی آزاد کردہ غلام بھی عصبہ سببی ہونے کی وجہ سے وارث ہے کہ اگر اوپر کے وارث نہ ہوں تو اسے میراث ملے گی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3044