Main Icon

باب: میراث کے حصّے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3050

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا اسْتَهَلَّ الصَّبِيُّ صُلِّيَ عَلَيْهِ وَوُرِّثَ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه والدَّارِمِيُّ

وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا استهل الصبي صلي عليه وورث» . رواه ابن ماجه والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے جب بچہ چیخے تو اس پر نماز پڑھی جائے اور اسے وارث بنایا جائے گا ۱؎(ابن ماجہ،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر بچہ زندہ پیدا ہو اور اس کی زندگی اس کے رونے یا چھینکنے یا حرکت کرنے سے معلوم ہوجائے پھر مرجائے تو اس کی تجہیز و تکفین بھی ہوگی،جنازہ بھی اور وہ وارث بھی ہوگا،مورث بھی۔اگر مرا ہوا پیدا ہو تو ان میں سے کوئی کام نہ ہوگا،اگر میت کی بیوی حاملہ ہے تو تقسیم میراث کے وقت حمل کا حصہ محفوظ رکھا جائے گا۔اگر بچہ زندہ پیدا ہوا تو یہ حصہ اس ہی کا ہوگا اور اگر مردہ پیدا ہوا تو یہ موقوف رکھا ہوا حصہ انہیں وارثوں میں تقسیم کردیا جائے گا جن کے حصے سے کاٹ لی گئی تھی۔میراث حمل کی تفصیل بحث "علم المیراث"میں ملاحظہ فرمایئے۔بعض آئمہ صرف بچہ کے چیخنے پر تو اسے میراث دیتے ہیں دوسری علامات حیات پر نہیں دیتے۔وہ اس حدیث کے ظاہر پر عمل کرتے ہیں مگر امام اعظم، شافعی،اوزاعی،سفیان ثوری وغیرہم کا وہ ہی فرمان ہے جو ہم نے عرض کیا وہ فرماتے ہیں کہ یہاں چیخنے سے مراد علامت حیات ہے،چونکہ اکثر بچے چیختے ہوئے پیدا ہوتے ہیں اس لیے چیخنے کا ذکر ہوا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3050