Main Icon

باب: میراث کے حصّے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3051

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهٖ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ وَحَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ وَابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ

وعن كثير بن عبد الله عن أبيه عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مولى القوم منهم وحليف القوم منهم وابن أخت القوم منهم. رواه الدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت کثیر ابن عبداللّٰهسے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے قوم کا آزاد کردہ غلام ان ہی میں سے ہے اور قوم کا حلیف ان ہی میں سے ہے ۲؎اور قوم کا بھانجہ ان ہی میں سے ہے ۳؎(دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کثیر ابن عبداللّٰهابن عمرو ابن عوف مزنی مدنی ہیں،تبع تابعین میں سے ہیں مگر کثیر کو اشعہ میں ضعیف متروک الحدیث فرمایا،کثیر کے والد عبداللّٰهتابعی ہیں اور دادا عمرو ابن عوف صحابی۔
۲
؎غلام کی وراثت کا ذکر تو پہلے ہوچکا۔حلیف سے مراد مولی موالات ہے جس سے میت نے زندگی میں معاہدہ کیا ہو کہ تو میرا وارث اور میں تیرا وارث جو پہلے مرے اس کا مال دوسرا لے،اسے بھی بعض صورتوں میں میراث مل جاتی ہے جب کہ اس کے اوپر وارثین موجود نہ ہوں۔اس کی مکمل بحث"علم المیراث"میں ملاحظہ فرمایئے۔
۳
؎بھانجہ ذی رحم وارث ہے اور ذی رحم کو بھی میراث مل جاتی ہے جب کہ ذی عصبہ وغیرہ اوپر کے وارث نہ ہوں،ہم ذی رحم کی تعداد پہلے بیان کرچکے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3051