Main Icon

باب: میراث کے حصّے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3048

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْقَاتِلُ لَا يَرِثُ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: القاتل لا يرث . رواه الترمذي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ قاتل وارث نہیں ہوتا ۱؎(ترمذی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر کوئی رشتہ دار اپنے عزیز کو قتل کردے تو قاتل اس عزیز کی میراث نہ پائے گا مگر اس قتل میں کچھ شرطیں ہیں:ایک یہ کہ قاتل عاقل بالغ ہو،بچہ یا مجنون دیوانگی میں قتل کردے تو وارث ہے۔دوسرے یہ کہ قتل ظلمًا ہو اپنی جان بچانے کے لیے یا قصاصًا یا حسدًا قتل کیا تو میراث سے محروم نہیں۔تیسرے یہ کہ قتل موجب قصاص یا کفارہ ہو،اگر ایسا قتل ہے جس میں نہ قصاص ہے نہ کفارہ تو وہ میراث سے محروم نہ کرے گا۔اس کی تفصیل ہماری کتاب "علم المیراث"میں ملاحظہ فرمائیے۔(از مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 3048