Main Icon

باب: مکہ کا داخلہ اور طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2586

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا تَرَكْنَا اسْتِلَامَ هٰذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْيَمَانِي وَالْحَجَرِ فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَاءٍ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

عن ابن عمر قال: ما تركنا استلام هذين الركنين: اليماني والحجر في شدة ولا رخاء منذ رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلمهما. (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں ہم نے رکن یمانی و اسود کا چومنا چھونا سہولت یا دشواری میں کبھی نہ چھوڑا جب سے میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو انہیں چومتے دیکھا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے سنگِ اسود کو منہ مبارک لگا کر چوما مگر رکن یمانی کو ہاتھ لگا کر البتہ بیہقی و حاکم سند ضعیف اور امام احمد نے بسند صحیح منہ لگا کر بوسہ دینے کی بھی روایت کی ہے اسی لیے امام محمد فرماتے ہیں کہ اسے بھی منہ لگا کر چومے ہوسکتا ہے کہ یہ منہ لگانا شاذ و نادر ہوا ہو۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2586