Main Icon

باب: مکہ کا داخلہ اور طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2568

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ أَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ مِنَ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عمر قال: لم أر النبي صلى الله عليه وسلم يستلم من البيت إلا الركنين اليمانيين. (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو بیت اللّٰه کے دو گوشوں یمانیوں کے سوا کسی اور چیز کو چومتے نہ دیکھا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎خانہ کعبہ کے چار گوشہ ہیں،ہر گوشہ کو رکن کہتے ہیں رکن اسود،رکن یمانی،رکن عراقی،رکن شامی۔رکن اسود کو دو عظمتیں حاصل ہیں: ایک یہ بناء ابراہیمی پر ہے،دوسرے اس میں سنگ اسود واقع ہے اس لیے اسے منہ یا ہاتھ لگا کر چومنا سنت ہے۔رکن یمانی کو صرف ایک عظمت حاصل ہے بنیاد ابراہیمی پر ہونا اس لیے اسے صرف ہاتھ لگا کر چومنا سنت ہے منہ نہ لگانا بہتر۔(مرقات)باقی دو رکن عراقی، شامی کو ان دونوں میں سے کوئی عظمت حاصل نہیں کیونکہ یہ درمیان کعبہ میں ہیں،حطیم شریف بھی داخل کعبہ ہے اس لیے اسے چومنا سنت نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2568