Main Icon

باب: مکہ کا داخلہ اور طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2570

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالبَيْتِ عَلٰى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتٰى عَلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ فِيْ يَدِهٖ وكبَّرَ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم طاف بالبيت على بعير كلما أتى على الركن أشار إليه بشيء في يده وكبر. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے بیت اللّٰه کا طواف اونٹ پر کیا جب بھی رکن پر آتے تو اپنے ہاتھ کی کسی چیز سے اس کی طرف اشارہ کردیتے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

؎اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ سواری پر طواف کرنے والا صرف رکن اسود پر اشارہ سے بوسہ دے گا۔رکن کی طرف اشارہ کرنا نہیں چاہیے اسے صرف ہاتھ لگا کر چومنا ہی سنت ہے۔دوسرے یہ کہ رکن اسود سے کوئی لمبی چیز لگاکر اسے چومنا بھی سنت سے ثابت ہے اور صرف اشارہ کرکے ہاتھ چومنا لینا بھی درست ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2570