Main Icon

باب: مکہ کا داخلہ اور طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2571

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالبَيْتِ وَيَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ مَعَهٗ ويقبِّلُ الْمِحْجَنَ.رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أبي الطفيل قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يطوف بالبيت ويستلم الركن بمحجن معه ويقبل المحجن.رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوطفیل سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو بیت اللّٰه کا طواف کرتے دیکھا ۱؎آپ اپنے پاس ہاتھ کی چھڑی سے سنگ کو چھوتے اور چھڑی چوم لیتے۔(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی میں نے حضور انور صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو سواری پر طواف کرتے دیکھا تب ہی تو حضور علیہ السلام نے چھڑی سے سنگ اسود کو مس کرکے چھڑی چوم لی۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2571