Main Icon

باب: مکہ کا داخلہ اور طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2565

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: رَمَلَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ الْحَجَرِ ثَلَاثًا وَمَشٰى أَرْبَعًا وَكَانَ يَسْعٰى بِبَطْنِ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعنه قال: رمل رسول الله صلى الله عليه وسلم من الحجر ثلاثا ومشى أربعا وكان يسعى ببطن المسيل إذا طاف بين الصفا والمروة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم سنگِ اسود تک تین تین چکروں میں رمل فرماتے اور چار میں معمولی رفتار ۱؎اور جب صفا مروہ کا طواف کیا تو بطن مسیل میں دوڑتے تھے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس میں ان لوگوں کی تردید ہے جو کہتے ہیں کہ رکن یمانی و رکن اسود کے درمیان رمل نہ کرے معمولی رفتار سے چلے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پورے چکر میں رمل کرے،طواف کا ہر چکر رکن اسود سے شروع ہوتا ہے اور وہاں ہی ختم ہوتا ہے۔
۲
؎یعنی صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دوہرے میلوں کے درمیان تو دوڑتے تھے آگے پیچھے راستہ میں رفتار سے چلتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2565