Main Icon

باب: مکہ کا داخلہ اور طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2566

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ أَتَى الْحَجَرَ فَاسْتَلَمَهٗ ثُمَّ مَشٰى عَلٰى يَمِينِهٖ فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشٰى أَرْبَعًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما قدم مكة أتى الحجر فاستلمه ثم مشى على يمينه فرمل ثلاثا ومشى أربعا. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب مکہ معظمہ تشریف لائے تو حجر اسود پر پہنچے اسے چوما ۱؎پھر اس کی داہنی طر ف چلے تو تین چکروں میں رمل کیا اور چار میں معمولی چال اختیار کی ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎سنگ اسود چومنے کے چار طریقے ہیں:خود اس پر لب لگا کر بوسہ دینا،اسے ہاتھ سے چھوکر ہاتھ چوم لینا،چھڑی وغیرہ لگا کر چھڑی چوم لینا، دور سے سنگِ اسود کی طرف ہاتھ کرکے ہاتھ چوم لینا۔پہلی صورت بہت بہتر ہے اگر میسر ہو باقی دو صورتیں بھی جائز ہیں،یہاں پہلی صورت مراد ہے حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے تینوں طرح سنگ اسود چوما ہے،منہ لگا کر چومنا کبھی کبھی میسر ہوتا ہے اکثر چوتھی صورت ہی میسر ہوتی ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ طواف شروع کرتے وقت سنگِ اسود چومنا سنت ہے۔
۲
؎ظاہر یہ ہے کہ اگلے تین چکروں میں پورے چکر میں رمل فرمایا،سنگِ اسود سے سنگِ اسود تک۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2566