Main Icon

باب: مکہ کا داخلہ اور طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2564

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ مَا يَقْدَمُ سَعٰى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَمَشٰى أَرْبَعَةً ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عمر قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا طاف في الحج أو العمرة ما يقدم سعى ثلاثة أطواف ومشى أربعة ثم سجد سجدتين ثم يطوف بين الصفا والمروة. (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب حج یا عمرہ کا آتے ہی طواف کرتے تو تین چکروں میں تیز چلتے اور چار میں درمیانی چال چلتے ۱؎پھر دو رکعتیں پڑھتے پھر صفا ومروہ کا طواف فرماتے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎ایک طواف میں سات چکر ہوتے ہیں،پہلے طواف میں تین چکروں میں سینہ تان کر اکڑتے ہوئے بہادری دکھاتے ہوئے چلنا،بقیہ چار چکروں میں معمولی رفتار پر چلنا سنت ہے،باقی طوافوں میں رمل نہ کرے۔
۲
؎ہر طواف کے بعد دو نفل پڑھنا سنت ہے،بہتر یہ ہے کہ یہ نفل مقام ابراہیم کے سامنے پڑھے،اگر فجر یا عصر کے بعد طواف کرے تو ان وقتوں میں نفل نہ پڑھے،جتنے طواف کرلیے ہوں اتنے نوافل بعد میں پڑھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2564