Main Icon

باب:ارکان حج - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2537

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: وَفْدُ اللّٰهِ ثَلَاثَةٌ الْغَازِي وَالْحَاجُّ وَالْمُعْتَمِرُ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ

وعنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: وفد الله ثلاثة الغازي والحاج والمعتمر. رواه النسائي والبيهقي في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ اللّٰه کی جماعتیں تین ہیں ۱؎غازی حاجی اور عمرہ کرنے والا ۲؎(نسائی،بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تین شخص یا تین قسم کے لوگ ہیں۔وفد وہ جماعت کہلاتی ہے جو اپنی قوم کی نمائندہ بن کر سلطان کی خدمت میں عرض معروض کرنے پر حاضر ہو۔
۲
؎چونکہ یہ حضرات راہِ الٰہی میں بہت محنت و مشقت اٹھاتے ہیں اور ان کی دعائیں تمام مسلمانوں کو کام آتی ہیں اسی لیے انہیں وفد اللّٰه فرمایا گیا یعنی اللّٰه تعالٰی کی بارگاہ میں مسلمانوں کی طرف سے نمائندہ بن کر آنے والے لوگ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2537