Main Icon

باب:ارکان حج - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2534

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ؟ قَالَ: " نَعَمْ عَلَيْهِنَّ جِهَادٌ لَا قِتَالَ فِيهِ: الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن عائشة قالت: قلت: يا رسول الله على النساء جهاد؟ قال: " نعم عليهن جهاد لا قتال فيه: الحج والعمرة ". رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللّٰه کیا عورتو ں پر جہاد ہے فرمایا ہاں ان پر وہ جہاد ہے جس میں جنگ نہیں ۱؎یعنی حج و عمرہ۔(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎بلکہ ان کے جہاد میں سفر تھکن اور مشقت ہے جنگ نہیں،اسی مناسبت سے حج کو جہاد فرمایا،اس حدیث کی بنا پر بعض شوافع نے عمرہ کو واجب فرمایا کہعَلٰیوجوب کے لیے آتا ہے اس کی بحث پہلے ہوچکی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2534