Main Icon

باب:ارکان حج - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2530

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ الْعَقِيقَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ

وعنه قال: وقت رسول الله صلى الله عليه وسلم لأهل المشرق العقيق. رواه الترمذي وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے پورب والوں کے لیے عقیق کو میقات بنایا ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اہل مشرق سے مراد عراق والے ہیں۔"αعَقِیْقٌ"αعَقٌّسے بنا بمعنی قطع ہوجانا،چونکہ اس جگہ پانی کا سیلاب آتا رہتا ہے جس سے یہ علاقہ دوسری زمین سے کٹ جاتا ہے اس لیے اسے عقیق کہتے ہیں یہ عقیق وہ عقیق نہیں ہے جو مدینہ منورہ سے تین میل کے فاصلہ پر ہے،بلکہ یہ عقیق مکہ معظمہ سے شرقی جانب ہے ذات عرق کے مقابل۔امام طیبی نے فرمایا کہ صحیح تر یہ ہے کہ یہ میقات حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے عراق فتح فرما کر مقرر کیا یہ حدیث مرفوعًا صحیح نہیں۔(اشعہ،مرقات)بلکہ عراق والوں کے لیے میقات ذات عرق ہے جیسے اگلی حدیث میں آرہا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2530