Main Icon

باب:ارکان حج - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2519

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ مَرَّتَيْنِ ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن البراء بن عازب قال: اعتمر رسول الله صلى الله عليه وسلم في ذي القعدة قبل أن يحج مرتين ". رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براء ابن عازب سے فرماتے ہیں کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے حج سے پہلے ذیقعدہ میں دوبار عمرے کیے ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں حقیقی عمرے مراد ہیں یعنی حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے حقیقتًا کل تین عمرے کیے:دو تو حج سے پہلے،ایک حدیبیہ کی قضاء کا،دوسرا فتح حنین کے بعد جعرانہ سے احرام باندھ کر،تیسرا حج کے ساتھ جس کا احرام ذیقعدہ کی آخری تاریخوں میں باندھا اور افعال عمرہ چار ذی الحجہ کو ادا کیے جن راویوں نے چار عمروں کی روایت کی وہ حکمی عمرے کو بھی شامل کرکے ہے یعنی خود صلح حدیبیہ کے سال کا عمرہ لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2519