Main Icon

باب:ارکان حج - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2531

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ

وعن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم وقت لأهل العراق ذات عرق. رواه أبو داود والنسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سےکہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے عراق والوں کے لئے ذات عراق کو میقات بنایا ۱؎(ابو داؤد،نسائی)۲؎

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث سے بعض لوگوں نے فرمایا کہ عراق والوں کے لیے دو میقات ہیں:عقیق اور ذات عرق،جس سے عقیق پہلے ہے اور ذات عرق بعد میں لہذا اگر عراق والے حجاج عقیق سے ہی احرام باندھ لیں تو بہت بہتر ہے اور اگر ذات عرق سے احرام باندھیں تو گنہگار نہیں۔
۲
؎یہ حدیث دارقطنی نے بھی روایت کی جس کی سند علٰی شرط بخاری ہے اور یہ حدیث مسلم شریف کے موافق ہے جو پہلی فصل میں گزر چکی۔بخاری نے حضرت ابن عمر سے روایت کیا کہ جب عہد فاروقی میں عراق فتح ہوا تو عراقیوں نے فاروق اعظم کی خدمت میں عرض کیا کہ امیر المومنین ہمارا میقات کیا ہے کیونکہ نجد کا میقات قرن ہم سے بہت دور ہے تو آپ نے قرن کے مقابل ذات عرق مقرر کیا کہ انہیں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے مقرر فرمادینے کی خبر نہ تھی۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2531