Main Icon

باب:ارکان حج - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2509

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً»(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن عمرة في رمضان تعدل حجة»(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے کہ ماہ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ماہ رمضان میں کسی وقت عمرہ دن یا رات میں اس کا ثواب حج کے برابر ہے۔معلوم ہوا کہ جگہ اور وقت کا اثر عبادت پر پڑتا ہے۔اعلٰی جگہ اور اعلٰی وقت میں عبادت بھی اعلٰی ہوتی ہے۔(مرقات)حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم کے سارے عمرہ ذیقعدہ میں ہوئے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2509