Main Icon

باب:دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2258

دعاؤں کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِذَا ذَكَرَ أَحَدًا فَدَعَا لَهٗ بَدَأَ بِنَفْسِهٖ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ غَرِيْبٌ صَحِيْحٌ.

وعن أبي بن كعب قال: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- إذا ذكر أحدا فدعا له بدأ بنفسه. رواه الترمذي وقال: هذا حديث حسن غريب صحيح.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی کا ذکر کرکے اسے دعا دیتے تو اپنی ذات سے دعا شروع کرتے ۱؎(ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن،غریب صحیح ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اس میں امت کو تعلیم ہے کہ تم جب کسی کے لیے دعا کرو تو پہلے اپنے لیے کرو پھر اس کے لیے صرف دوسرے کے لیے دعا کرنے میں اپنے استغنا اور بے نیازی کا شبہ ہوتا ہے،مگر یہ قاعدہ بھی اکثر یہ تھا کلیہ نہ تھا لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں وارد ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایارحمۃ اللهاللہ اس پر رحم کرے یا فرماتے"اللھم صل علی ابی اُبی اوفی"وغیرہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2258