Main Icon

باب:دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2252

دعاؤں کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

زَادَ فِيْ رِوَايَةٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ مُرْسَلًا: "حَتّٰى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ، وَحَتّٰى يَسْأَلَهٗ شِسْعَهٗ إِذَا انْقَطَعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

زاد في رواية عن ثابت البناني مرسلا: "حتى يسأله الملح، وحتى يسأله شسعه إذا انقطع". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

ایک روایت میں ثابت بنانی سے مرسلًا یہ زیادتی بھی ہے کہ رب سے نمک تک مانگے اور جب تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ تک مانگے ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۲∞؎یعنی ایک ہانڈی کا نمک جو چند تولے ہوتا ہے،ایسے ہی ایک جوتی کا تسمہ جو کوڑی دو کوڑی کا ہوتا ہے،وہ بھی رب تعالٰی ہی سے ما نگو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2252