Main Icon

باب:دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2254

دعاؤں کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَن سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: كَانَ يَجْعَلُ أُصْبُعَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ وَيَدْعُوْ.

وعن سهل بن سعد عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: كان يجعل أصبعيه حذاء منكبيه ويدعو.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سہل ابن سعد سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ حضور دعا کے وقت اپنی انگلیاں کندھوں کے مقابل کرتے تھے ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی پہلے آپ ہاتھ شریف اتنے اٹھاتے کہ ہاتھوں کی انگلیاں کندھوں کے مقابل ہوجاتیں پھر دعا مانگتے تھے،یہ اکثری حالات کا ذکر ہے اور پہلی حدیث میں بعض مخصوص حال کا ذکر تھا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2254