Main Icon

باب:دعاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2245

دعاؤں کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِذَا رَفَعَ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ لَمْ يَحُطَّهُمَا حَتّٰى يَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَهٗ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن عمر قال: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- إذا رفع يديه في الدعاء لم يحطهما حتى يمسح بهما وجهه. رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم جب دعا میں اپنے ہاتھ اٹھاتے تو بغیر منہ پر پھیرے ہاتھ نہ گراتے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎دعا میں آسمان کی طرف ہاتھ اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ آسمان دعا کا قبلہ ہے اور رزق و رحمت کے آنے کی جگہ یہ وجہ نہیں کہ رب تعالٰی آسمان میں رہتا ہے جیسے تنخواہ لینے والے خزانے پرجمع ہوجاتےہیں خزانے میں ان کی تنخواہیں ہیں نہ کہ خود بادشاہ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2245