Main Icon

باب : آگ اور آگ والوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5690

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "يَعْظُمُ أَهْلُ النَّارِ فِي النَّارِ حَتَّى إِنَّ بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِ أَحَدِهِمْ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةَ سَبع مِئَةِ عامٍ، وإِنَّ غِلَظَ جِلْدِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا، وَإِنَّ ضِرْسَهُ مِثْلُ أُحُدٍ".

عن ابن عمر عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "يعظم أهل النار في النار حتى إن بين شحمة أذن أحدهم إلى عاتقه مسيرة سبع مئة عام، وإن غلظ جلده سبعون ذراعا، وإن ضرسه مثل أحد".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ دوزخی دوزخ میں بڑے ہوجائیں گے حتی کہ ان میں سے ہر ایک کی گدیاسے لے کر اس کے کندھے تک سات سو سال کا فاصلہ ہوجاوے گا ۱∞؎اور اس کی کھال کی موٹائی ستر گز ہوگی اور اس کی ڈاڑھ احد پہاڑ کی طرح۲؎

شرح حدیث

۱∞؎جب کان کی لو اور کندھے کے درمیان کا فاصلہ ا تنا ہے تو باقی جسم کتنا ہوگا اندازہ لگالو۔خیال رہے کہ اس قد کے متعلق روایات مختلف ہیں جن میں مختلف قد بیان فرمائے گئے ہیں یا تو یہ سب اندازًا ہے سمجھانے کے لیے یا بعض کفار کے قد کتنے بعض کے کتنے لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔۲؎حدیث بالکل ظاہر پر ہے کسی تاویل کی ضرورت نہیں۔واقعی ان کی کھال ڈاڑھ اتنی ہی موٹی اور بڑی ہوگی۔رسول اللہ سچے ہیں ان کی زبان پر غلط بات آسکتی ہی نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5690