Main Icon

باب : آگ اور آگ والوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5689

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "إِنَّ فِي جَهَنَّمَ لَوَادِيًا يُقَالُ لَهُ: هَبْهَبُ يَسْكُنُهُ كُلُّ جَبَّارٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي بردة عن أبيه أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "إن في جهنم لواديا يقال له: هبهب يسكنه كل جبار". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبردہ سے وہ اپنے والد سے راوی ۱∞؎کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ دوزخ میں ایک جنگل ہے جسے ہبہب کہا جاتا ہے اس میں ہر ظالم سرکش رہے گا ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام حارث ہے،کنیت ابو بردہ،آپ کے والد حضرت ابو موسیٰ اشعری مشہور صحابی ہیں،آپ تابعی ہیں،ابو موسیٰ اشعری علی مرتضی وغیرہم صحابہ سے روایت کرتے ہیں،کوفہ کے قاضی تھے، ۱۰۴ ؁ ایک سو چار ہجری میں وفات پائی۔(اشعہ)۲؎ہبہب بروزن جعفر بمعنی تیزی،جلدی،چمک۔چونکہ وہاں کی آگ بہت تیز ہے اور اپنے مجرموں کو یہ جگہ بہت جلد پکڑ ے گی اس لیے اسے ہبہب کہا جاتا ہے۔وہاں نہایت ذلت و خواری سے مجرموں کو رکھا جائے گا اسی لیے وہ جگہ متکبر کفار کی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5689