Main Icon

باب : آگ اور آگ والوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5680

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صلى اللَّه عليه وسلم- فِي قَوْلِهِ: {وَيُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ يَتَجَرَّعُهُ} [إبراهيم: 16 - 17] ، قَالَ: "يُقَرَّبُ إِلَى فِيهِ فَيَكْرَهُهُ، فَإِذَا أُدْنِي مِنْهُ شَوَى وَجْهَهُ، وَوَقَعَتْ فَرْوَةُ رَأْسِهِ، فَإِذَا شَرِبَهُ قَطَّعَ أَمْعَاءَهُ، حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ دبرِهِ. يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: {وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ} [محمد: 15]. وَيَقُولُ: {وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ} [الكهف: 29] ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. [ت: 2583].

وعن أبي أمامة عن النبي -صلى الله عليه وسلم- في قوله: {ويسقى من ماء صديد يتجرعه} [إبراهيم: 16 - 17] ، قال: "يقرب إلى فيه فيكرهه، فإذا أدني منه شوى وجهه، ووقعت فروة رأسه، فإذا شربه قطع أمعاءه، حتى يخرج من دبره. يقول الله تعالى: {وسقوا ماء حميما فقطع أمعاءهم} [محمد: 15]. ويقول: {وإن يستغيثوا يغاثوا بماء كالمهل يشوي الوجوه بئس الشراب} [الكهف: 29] ". رواه الترمذي. [ت: 2583].

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی رب کے اس قول کے متعلق کہ پلایا جاوے گا پیپ کے پانی سے جسے بمشکل نگلے گا ۱∞؎فرمایا یہ اس کے منہ کے قریب کیا جاوے گا وہ اسے ناپسند کرے گا ۲؎جب اس سے قریب کیا جاوے گا تو اس کا چہرہ بھون دے گا اور اس کے چہرے کی کھال گر جاوے گی پھر جب اسے پئے گا تو اس کی آنتیں کاٹ دے گا۳؎حتی کہ اس کی دبر سے نکل جاوے گا رب تعالٰی فرماتا ہے وہ گرم پانی مانگے گا تو تلچھٹ جیسا پانی دیئے جائیں گے جو چہرہ بھون دے گا یہ برا پانی ہے۴؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎عربی میںصدیدکہتے ہیں کچے لہو کو یعنی پتلی پیپ جس میں خون کی سرخی نمودار ہو یہ دوزخیوں کے پینے کا پانی ہوگا۔خیال رہے کہ ان کو کبھی یہ کچے لہو پلایا جائے گا کبھی کھولتا پانی لہذاحمیموالی آیت بھی درست ہے اورصدیدوالی آیت بھی صحیح ہے ان میں تعارض نہیں۔۲؎کیونکہ اسمیں بدبو سخت ہوگی شکل نہایت مکروہ مزہنعوذباللهدیکھ کر سن کر ہی دل گھبرائے گا مگر پینا پڑے گا سخت پیاس کی وجہ سے
۳
؎یعنی اس بدبو بدمزہ ہونے کے ساتھ ساتھ سخت گرم بھی ہوگا جس کی گرمی کا یہ حال ہوگا کہ منہ کے قریب ہوتے ہی چہرہ کی کھال جلا کر گرادے گا۔۴؎وہ آیت پڑھو حدیث بغور دیکھو یہ اس آیت کی تفسیر اور تفصیل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5680