Main Icon

باب : آگ اور آگ والوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5674

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "ضِرْسُ الْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِثْلُ أُحُدٍ، وَفَخِذُهُ مِثْلُ الْبَيْضَاءِ، وَمَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ مسيرَةُ ثَلَاثٍ مِثْلُ الرَّبَذَةِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "ضرس الكافر يوم القيامة مثل أحد، وفخذه مثل البيضاء، ومقعده من النار مسيرة ثلاث مثل الربذة". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے قیامت کے دن ۱∞؎کافر کی داڑھ احد پہاڑ کی طرح ہوگی اور اس کی ران بیضاء پہاڑ کی طرح ۲؎اور اس کی آگ کی نشست گاہ ربذہ کی طرح تین دن کی راہ ہوگی ۳؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎قیامت کے دن سے اس طرح کا آخری حصہ مراد ہے لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں کہ قیامت کے دن متکبرین چیونٹیوں کی طرح ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ متکبر غرور والے کافر چھوٹے ہوں دوسرے کافر بڑے جسم والے ہوں بہرحال دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔۲؎بیضا اس پہاڑ کا نام ہے جو مکہ معظمہ کے پاس مقام تنعیم میں ہے جس کے دامن میں مسجد حضرت عائشہ واقع ہے جہاں سے عمرہ کرنے والے عمرہ کا احرام باندھتے ہیں یعنی دوزخی کی ران بیضاء پہاڑ کی طرح لمبی چوڑی ہوگی یہ فرمان عالی بالکل حق ہے واقعی ایسا ہی ہوگا۔۳؎ربذہ وہ ہی جگہ ہے جہاں حضرت ابوذر غفاری کا مزا رمبارک ہے،یہ جگہ مکہ معظمہ سے قریب ہے مگر مدینہ منورہ سے دور ہے تین دن کی راہ پر ہے یعنی کافر اتنے بیچ میں بیٹھے گا اس کے چوتڑ اتنے بیچ میں سمائیں گے جیسے مدینہ منورہ سے مقام ربذہ ہے تین دن کی مسافت۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5674