Main Icon

باب : آگ اور آگ والوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5677

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "الصَّعُودُ جَبَلٌ مِنْ نَارٍ يُتَصَعَّدُ فِيهِ سَبْعِينَ خَرِيفًا، وَيُهْوَى بِهِ كَذَلِكَ فِيهِ أَبَدًا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي سعيد عن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "الصعود جبل من نار يتصعد فيه سبعين خريفا، ويهوى به كذلك فيه أبدا". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوسعید سے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا صعود آگ کا پہاڑ ہے جس میں دوزخی ستر سال چڑھے گا اور وہاں سے گرے گا ہمیشہ ایسا ہی کرتا رہے گا ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی قرآن مجید میں جو"سَاُرْہِقُہٗ صَعُوۡدًا"ہے وہاں جوصعودہے وہ اس پہاڑ کا نام ہے جو دوزخ میں ہوگا اور دوزخی اس پر چڑھتے گرتے رہیں گے اس کی بلندی خدا کی پناہ! اتنے اونچے سے گرانا سخت عذاب ہوگا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5677