Main Icon

باب:نیکی اور صلہ رحمی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4946

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَعِيْدِ بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَقُّ كَبِيْرِ الْإِخْوَةِ عَلٰى صَغِيرِهِمْ حَقُّ الْوَالِدِ عَلٰى وَلَدِهٖ . رَوَى البَيْهَقِيُّ الأَحَادِيْثَ الْخَمْسَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

وعن سعيد بن العاص قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: حق كبير الإخوة على صغيرهم حق الوالد على ولده . روى البيهقي الأحاديث الخمسة في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سعید ابن العاص سے ۱∞؎فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ چھوٹے بھائی پر بڑے بھائی کا حق ایسا ہے جیسے باپ کا حق اولاد پر ۲؎ان پانچ حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا۔

شرح حدیث

۱∞؎آپ حضرت عمرو ابن عاص کے بھائی ہیں،ہجرت کے سال پیدا ہوئے،قریش کے سرداروں میں سے تھے،حضرت عثمان غنی کے زمانہ میں قرآن مجید جمع کرنے والوں میں آپ بھی تھے،حضرت عثمان نے آپ کو کوفہ کا حاکم مقرر فرمایا تھا،طبرستان کے فاتح آپ ہی ہیں، ۵۹؁∞ انسٹھ میں وفات ہوئی،ایک سعید ابن عاص ابن امیہ بھی ہیں وہ یہاں مراد نہیں۔
۲
؎یعنی بڑے بھائی کا حق اس قسم کا ہے جس قسم کا حق باپ کا اپنی اولاد پر ہے،یہاں تشبیہ نوعیت میں ہے مقدار حق مراد نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4946