Main Icon

باب:نیکی اور صلہ رحمی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4912

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَغِمَ أَنْفُهٗ رَغِمَ أَنْفُهٗ . قِيلَ: مَنْ يَا رَسُولَ اللّٰهِ؟ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ أَحَدَهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا ثُمَّ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ . رَوَاهٗ مُسْلِمٌ

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: رغم أنفه رغم أنفه . قيل: من يا رسول الله؟ قال: من أدرك والديه عند الكبر أحدهما أو كلاهما ثم لم يدخل الجنة . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ اس کی ناک رگڑ جاوے ۱∞؎اس کی ناک رگڑ جاوے عرض کیا گیا یارسول الله کس کی فرمایا اس کی جو اپنے ماں باپ کو پائے ۲؎کہ ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے میں ہوں پھر جنت میں نہ چلا جاوے۳؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی وہ ذلیل ہوجاوے وہ ذلیل ہوجاوے وہ ذلیل ہوجاوے۔ناک رگڑنے سے مراد ذلت و خواری ہے ناک رگڑنے سے مراد ذلت و خواری ہوتی ہے۔
۲
؎احدھمااورکلاھمایہ دونوںعندالکبرکا فاعل ہیں لہذا مرفوع ہیں یعنی انہیں اس حال میں پائے کہ وہ دونوں یا ایک۔ بڑھاپے کی قید اس لیے لگائی کہ اس وقت ہی خدمت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور بارگاہِ الٰہی میں بوڑھے کی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے،وہ کریم سفید داڑھی بالوں والے بندے کے پھیلے ہوئے ہاتھ خالی نہیں پھیرتا،اولاد کو چاہیے کہ ایسے وقت اور ایسے وقت کی خدمت کو غنیمت جانیں۔
۳
؎یا اس طرح کہ ان کی نافرمانی کرے یا اس طرح کہ انکی خدمت میں کمی کرے یا اس طرح کہ انہیں سخت جواب دے۔ خیال رہے کہ بڑھاپے میں طبیعت چڑچڑی ہوجاتی ہے،غصہ بڑھ جاتا ہے اس وقت ان کی سخت بات برداشت کرے ان کی سختی کی پرواہ نہ کرے،سمجھے انکی مت کٹ گئی ہےان شاءاللهدونوں جہان میں آرام پائے گا،قرآن کریم فرماتاہے:"اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنۡدَكَ الْکِبَرَ اَحَدُھُمَاۤ اَوْکِلَاهُمَا فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنْہَرْهُمَا وَقُلۡ لَّہُمَا قَوْلًاکَرِیۡمًا"بڑھاپے کا ذکر اس لیے بارہا ہوتا ہے کہ وہ وقت تو سنبھالنے کا ہے جس نے وہ وقت سنبھال لیا اس نے کمائی کرلی،ایسے آڑے وقت میں ان پر دل کھول کر خرچ بھی کرے،ان کی خدمت بھی کرے،انکے لیے دعا بھی کرے۔بچپن میں یہ مجبور تھا تو ماں باپ نے اسے سنبھالا اور وہ مجبور ہیں تو یہ انہیں سنبھالے الله کی رحمت اسے سنبھالے گی۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4912