Main Icon

باب:نیکی اور صلہ رحمی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4920

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمٰنِ.فَقَالَ اللّٰهُ: مَنْ وَصَلَكِ وَصَلْتُهٗ وَمَنْ قَطَعَكِ قَطَعْتُهٗ ". رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الرحم شجنة من الرحمن.فقال الله: من وصلك وصلته ومن قطعك قطعته ". رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ رحم بنا ہوا ہے رحمن سے ۱∞؎رب نے فرمایا ہے کہ جو تجھے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا ۲؎اور جو تجھے توڑے گا میں اسے توڑوں گا ۳؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنیرحمان رحمٌسے بنا ہے لہذا رحم کا رحمن سے بہت گہرا تعلق ہے۔شجنۃدرخت کی رگیں جو ایک دوسرے میں گھتی ہوئی ہوں۔مطلب یہ ہے کہ رحمن اور رحم کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔(مرقات)جو رحم کے حقوق سے الگ ہوا وہ خدا تعالٰی سے الگ ہوا۔
۲
؎یعنی جو رشتہ داروں سے الگ رہے گا مجھ سے الگ رہے گا۔
۳
؎رحم توڑنے سے مراد ہے رشتہ داری کے حقوق ادا نہ کرنا رب تعالٰی کے اس کو توڑنے سے مراد ہے اپنی رحمت سے دورکر دینا یعنی جو رشتہ داروں کے حقوق ادا نہ کرے گا وہ الله کی رحمت سے دور رہے گا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4920