Main Icon

باب:نیکی اور صلہ رحمی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4941

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمامةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللّٰهِ مَا حَقُّ الْوَالِدَيْنِ عَلٰى وَلَدِهِمَا ؟ قَالَ: هُمَا جَنَّتُكَ ونارُكَ . رَوَاهُ ابنُ مَاجَه

وعن أبي أمامة أن رجلا قال: يا رسول الله ما حق الوالدين على ولدهما ؟ قال: هما جنتك ونارك . رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول الله ماں باپ کا اپنی اولاد پر کیا حق ہے فرمایا وہ دونوں تیری جنت اور آگ ہیں ۱∞؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تیرے ماں باپ تیرے لیے جنت دوزخ میں داخلہ کا سبب ہیں کہ انہیں خوش رکھ کر تو جنتی بنے گا انہیں ناراض کرکے دوزخی،یہ فرمان عالی وعدہ وعید دونوں کا مجموعہ ہے اگرچہ یہاں خطاب بظاہر خاص ہے مگر حکم تا قیامت عام ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4941