Main Icon

باب:نیکی اور صلہ رحمی کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4923

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم: لَيْسَ الْواصِلُ بِالْمُكَافِىءِ وَلَكِنَّ الْوَاصِلَ الَّذِي إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُهٗ وَصَلَهَا . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليس الواصل بالمكافىء ولكن الواصل الذي إذا قطعت رحمه وصلها . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ رشتہ جوڑنے والا وہ نہیں جو یہ بدلہ چکائے لیکن جوڑنے والا وہ ہے کہ جب اس سے رشتہ توڑا جائے تو وہ اسے جوڑ دے ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو شخص اپنے عزیزوں سے سلوک کرے مگر بدلہ میں کہ وہ کچھ کریں تو اس کی عوض یہ بھی کرے وہ ناقص ہے،کامل رشتے جوڑنے والا وہ ہے جو اپنے عزیزوں کی برائی کا بدلہ بھلائی سے کرے کہ وہ اس پر زیادتی کریں تو یہ سلوک کرے،اس کی تفسیر حضور صلی الله علیہ وسلم کا عمل شریف ہے۔یوسف علیہ السلام نے بھائیوں کے ظلم سہہ کر ان کی پرورش فرمائی،رب تعالٰی فرماتاہے:"اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ھِیَ اَحْسَنُ"۔غرضیکہ یہ حدیث کمال اخلاق کی تعلیم دے رہی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4923