Main Icon

باب :سبحان اللہ،الحمد للّٰه،لاالہ الا اللہ، اللہ اکبر کہنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2308

اللہ تعالٰی کے ناموں کابیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "أَوَّلُ مَنْ يُدْعٰى إِلَى الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِيْنَ يَحْمَدُوْنَ اللّٰهَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ". رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "أول من يدعى إلى الجنة يوم القيامة الذين يحمدون الله في السراء والضراء". رواهما البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جنہیں قیامت کے دن سب سے پہلے جنت کی طرف بلایا جائے گا وہ ہوں گے جو خوشی و غم میں اللہ کی حمد کرتے ہیں ۱؎یہ دونوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں۔

شرح حدیث

۱∞؎اس طرح کہ ہر حال میں رب کی حمد کرتے رہتے ہیں،تبدیلی حالات ان کو نہیں بدلتی،راضی برضا رہتے ہیں،چونکہ یہ لوگ رب سے راضی رہے لہذا رب بھی ان سے راضی رہا،وہ رب کے تھوڑے رزق سے راضی تو رب ان کی تھوڑی عبادت سے راضی،وہ رب کے بھیجے ہوئے رنج وغم پر راضی تو رب ان سے گناہ سرزد ہونے پر بھی راضی،فرماتاہے:"رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوۡاعَنْہُ"۔اللہ تعالٰی یہ درجہ نصیب کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2308