Main Icon

باب :سبحان اللہ،الحمد للّٰه،لاالہ الا اللہ، اللہ اکبر کہنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2304

اللہ تعالٰی کے ناموں کابیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهٖ ، غُرِسَتْ لَهٗ نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

عن جابر قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "من قال: سبحان الله العظيم وبحمده ، غرست له نخلة في الجنة". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سےفرماتےہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے جوسبحان اﷲ العظیم وبحمدہٖپڑھے اس کے لیے جنت میں درخت بویا جائے گا ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎جنت کی بعض زمین تو میوے پھولوں کے درختوں سے بھری ہے،بعض زمین خالی،اس خالی زمین میں ہمارے نیک اعمال مثل درختوں کے نمودار ہوتے ہیں یہاں اس خالی زمین کا ذکر ہے،جنت میں باغات تو ہیں مگر کھیت نہیں کیونکہ کھیت میں دانے ہوتے ہیں جو غذا کے کام آتے ہیں وہاں نہ بھوک ہے نہ غذا کی ضرورت،باغوں میں پھل پھول ہوتے ہیں جن سے لذت لی جاتی ہے، تمام درختوں میں کھجور کا درخت بہت ہی مفید ولذیذ ہے اس لیےلاحولشریف سے درختِ کھجور ہوتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2304