Main Icon

باب :سبحان اللہ،الحمد للّٰه،لاالہ الا اللہ، اللہ اکبر کہنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2307

اللہ تعالٰی کے ناموں کابیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰه بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "الْحَمْدُ رَأْسُ الشُّكْرِ، مَا شَكَرَ اللّٰهَ عَبْدٌ لَا يَحْمَدُهٗ".

وعن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "الحمد رأس الشكر، ما شكر الله عبد لا يحمده".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حمد شکر کا سر ہے ۱؎جس بندے نے خدا کی حمد نہ کی اس نے رب کا شکر ہی نہ کیا ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎لہذا جو شکر حمد کے بغیر ہو وہ شکر صحیح نہیں جیسے بغیر سر کے جسم درحقیقت جسم ہی نہیں۔
۲
؎بعض صوفیاء فرماتے ہیں کہ شکر کی اصل جگہ دل و اعضاء ظاہری ہیں،دل سے رب کی نعمتوں کا اقرار،اعضاء سے عبادت شکر ہے اور حمد کی اصل جگہ زبان ہے اور دل وغیرہ لوگوں سے مخفی ہیں،زبان لوگوں پر ظاہر اور شکر میں اظہار اصل مقصود ہے اسی لیے حمدکو شکر کا سرقرار دیا گیاکہ مقصدِشکر حمد سے ادا ہوتا ہے۔(مرقات)سبحان الله !نہایت نفیس تحقیق ہے۔رب تعالٰی فرماتاہے: "وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ"اپنے رب کی نعمتوں کا خوب چرچا کرو،یہ ہے کامل شکر اور چرچا زبان سے ہوتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2307