Main Icon

باب : میت کے دفن کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1714

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: “كَسْرُ عَظْمِ الْمَيِّتِ كَكَسْرِهٖ حَيًّا” . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ

وعن عائشة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: “كسر عظم الميت ككسره حيا” . رواه مالك وأبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا میت کی ہڈیاں توڑنا زندہ کی ہڈیا ں توڑنے کی طرح ہے ۱∞؎(مالک،ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جیسے وہ حرام ہے ایسے ہی یہ حرام،ابن ابی شیبہ نے حضرت ابن مسعود سے روایت کی کہ مؤمن کو بعدموت ایذاء دینا ایسا ہی ہے جیسے اسے زندگی میں ستانا۔یہاں مرقات میں ہے کہ جن چیزوں سےمومن زندگی میں راحت پاتا تھا انہی چیزوں سے بعدموت بھی راحت پاتاہے،لہذا وہاں تلاوت کرنا،خوشبو دار چیزیں رکھنا وغیرہ بہترہے۔اس سے معلوم ہوا کہ مسلمان مردے کا پوسٹ مارٹم کرنا یا اسے مردہ خانہ رکھ کر اس کی کھال اتارنا،اس کے پرزے اڑا دینا،عرصہ تک دفن نہ کرنا سخت ممنوع ہے،ضروریات شرعیہ اس سےمستثنٰی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1714