Main Icon

باب : میت کے دفن کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1710

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: رُشَّ قَبْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ الَّذِي رَشَّ الْمَاءَ عَلیٰ قَبْرِهٖ بِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ بِقَرْبَةٍ بَدَأَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهٖ حَتّٰى اِنْتَهَى الٰى رِجْلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ. فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ

وعنه قال: رش قبر النبي صلى الله عليه وسلم وكان الذي رش الماء علی قبره بلال بن رباح بقربة بدأ من قبل رأسه حتى انتهى الى رجليه. رواه البيهقي. في دلائل النبوة

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی قبر پر پانی چھڑکا گیا چھڑکنے والے حضرت بلال ابن رباح تھے جنہوں نے مشکیزے سے آپ کی قبر پر چھڑکا سرہانے سے شروع کیا حتی کہ پائنتی تک پہنچ گئے ۱∞؎بیہقی نے دلائل النبوۃ میں روایت کی۔

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ بعد دفن قبر پر چھڑکاؤ کرنا سنت ہے اگرچہ مٹی بارش کی وجہ سے گیلی ہی کیوں نہ ہو،بعض نے فرمایا خشک مٹی پرچھڑکے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1710