Main Icon

باب : میت کے دفن کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1701

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “اللَّحْدُ لَنَا وَالشِّقُّ لِغَيرِنَا” رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْن مَاجَه

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “اللحد لنا والشق لغيرنا” رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بغلی قبر ہمارے لیئے ہے اور صندوقی ہمارے غیروں لیئے ہے ۱∞؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مسلمانوں کے لیئے بغلی قبر بہتر ہے جیسے اہل کتاب وغیرہ صندوقی کو بہتر جانتے ہیں یہ کلام بیان استحباب کے لیئے ہے نہ کہ بیان وجوب کے لیئے جیساکہ ابھی عرض کیا جاچکا یا یہ مطلب ہے کہ ہماری قبراِنْ شَاءَاللّٰهُلحدہوگی ہمارے علاوہ بعض امتیوں کی قبریں صندوقی بھی ہوں گی یا ہم گروہ انبیاء کی قبریں لحد ہوئیں،امتوں کے لیئے شق بھی ہے یا یہ مطلب ہے کہ ہم مدینہ والوں کی قبر یں لحد ہونی چاہیے کیونکہ یہاں کی مٹی پختہ ہے دوسرے لوگوں کے لیئے جہاں کی مٹی نرم ہو ٹھہرتی نہ ہو شق مناسب ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1701