Main Icon

باب : میت کے دفن کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1695

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سُفْيَانَ التَّمَّارِ: أَنَّهٗ رَأٰى قَبْرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسَنَّمًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

وعن سفيان التمار: أنه رأى قبر النبي صلى الله عليه وسلم مسنما. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سفیان تمار سے کہ انہوں نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی قبرکوہان نما دیکھی ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ڈھلوان جیسے اونٹ کا کوہان اور پیٹھ۔اس حدیث کی بناء پر امام ابوحنیفہ و مالک و احمدفرماتے ہیں کہ قبر ڈھلوان بنانا بہتر ہے،امام شافعی کے ہاں چوکھوٹی بنانا بہتر،یہ حدیث ان تین اماموں کی دلیل ہے۔غالب یہ ہے کہ سفیان تمار نے شروع زمانہ ہی میں قبر انور کی زیارت کی ہوگی،حضور صلی الله علیہ وسلم کی قبر شریف پہلے ہی سے ایسی تھی کیونکہ عہدصحابہ میں حجرہ شریف کھلتا تھا اور قبر انور کی زیارت عمومًا ہوتی تھی۔بعض لوگوں نے کہا کہ پہلے قبرشریف چوکھوٹی تھی،پھرڈھلوان بنوائی گئی مگر اس کا کوئی ثبوت نہیں تمام دیکھنے والوں نے یہی کہا کہ قبر ڈھلوان ہی تھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1695