Main Icon

باب:ناموں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4778

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا تَقُولُوا: مَا شَاءَ اللّٰهُ وَشَاءَ فُلَانٌ وَلٰكِنْ قُولُوا: مَا شَاءَ اللّٰهُ ثُمَّ شَاءَ فلَانٌ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ

وعن حذيفة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا تقولوا: ما شاء الله وشاء فلان ولكن قولوا: ما شاء الله ثم شاء فلان ". رواه أحمد وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حذیفہ سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرمایا یہ نہ کہو کہ الله نے چاہا اور فلاں نے چاہا لیکن کہو کہ الله نے چاہا پھر فلاں نے چاہا ۱∞؎(احمد،ابوداؤ د)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب کسی وعدہ یا آئندہ خبر کو تم الله تعالٰی کی مشیت پر موقوف کرو اور ساتھ ہی کسی اور کے ارادہ کا بھی ذکر کرو تو رب ومربوب خالق و مخلوق کے نام واؤ سے نہ ملا کہ اس میں مساوات یا بے ادبی کا احتمال ہے بلکہثمکہو تاکہثمکی تراخی سے ربوبیت و عبدیت کا فرق معلوم ہوجاوے رب کا ذکر پہلے بندے کا بعد میں اور بیچ میں ثم ہو کہ الله تعالٰی کی مشیت و ارادہ دائمی قدیم ہے اور ذاتی ہے بندہ کی مشیت حادث ہے اور رب کی مشیت کے تابع،رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ"غرضیکہ یہ فرمان بہت اعلیٰ ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4778