Main Icon

باب:ناموں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4775

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بَشِيْرِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ أَخْدَرِيٍّ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهٗ أَصْرَمُ كانَ فِي النَّفرِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا اسْمُكَ؟ قَالَ: بَلْ أَنْتَ زُرْعَةُ . رَوَاهُ أَبُوْدَاوُدَ

وعن بشير بن ميمون عن أسامة بن أخدري أن رجلا يقال له أصرم كان في النفر الذين أتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما اسمك؟ قال: بل أنت زرعة . رواه أبوداود

حدیث ترجمہ

روایت ہے بشیر ابن میمون سے وہ اپنے چچا اسامہ ابن اخدری سے ۱∞؎راوی کہ ایک شخص کو اصرم کہا جاتا تھا ۲؎وہ اس جماعت میں تھا جو رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئی تو اس سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا نام کیا ہے وہ بولے اصرم فرمایا بلکہ تم زرعہ ہو۳؎(ابوداؤ د)

شرح حدیث

۱∞؎بشیر ابن میمون تابعی ہیں،ثقہ ہیں،ان کے چچا اسامہ صحابی ہیں،ان سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے ،تمیمی ہیں، بصری ہیں۔ (اشعہ،مرقات)۲؎اصرمبنا ہےصرمسے بمعنی ٹوٹ جانا،کٹ جانا،اصرمکے معنی ہوئے ٹوٹا ہوا،کٹا ہوا۔
۳
؎کیونکہزرعہبنا ہےزرعسے بمعنی کھیتی،ظاہر ہے کہ کھیتی سے دانہ بڑھتا ہے اس لیے کھیتی مبارک ہے اوریہ نام مبارک ہے،اصرمکے معنی فاسد ہیں۔اس لیے اپنا نام بدل دو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4775