Main Icon

باب:ناموں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4757

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ جُوَيْرِيَةُ اسْمُهَا بَرَّةُ فَحَوَّلَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اِسْمَهَا جُوَيْرِيَةَ وَكَانَ يَكْرَهٗ أَنْ يُقَالَ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّةَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن ابن عباس قال: كانت جويرية اسمها برة فحول رسول الله صلى الله عليه وسلم اسمها جويرية وكان يكره أن يقال: خرج من عند برة. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ جویریہ کا نام برہ تھا تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ان کا نام جویریہ سے تبدیل کردیا ۱∞؎اور یہ ناپسندکرتے تھے کہ کہا جاوے برہ کے پاس سے گئے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎جویریہتصغیر ہےجاریۃکیجاریہکے معنی ہیں لڑکی،جویریہ چھوٹی لڑکی،آپ جویریہ بنت الحارث ہیں،غزوہ مریسیع جسے غزوہ بنی مصطلق بھی کہتے ہیں جو ۵ھ؁∞ میں ہوا اس میں قید ہوکر آئیں،ثابت ابن قیس کے حصہ میں آئیں انہیں نے آپ کو مکاتبہ کردیا حضور انور نے آپ کا مال کتابت ادا کردیا اور آپ سے نکاح کرلیا،آپ کی وفات ربیع الاول ۵۶ھ؁∞ چھپن میں ہوئی،۶۵ سال عمر پائی رضی الله عنہا۔(اکمال)۲؎یعنی حضور انور نے برہ نام اس لیے بدل دیا کہ اگر آپ اپنی ان بیوی صاحبہ کے پاس سے تشریف لائیں تو نہ کہا جاوے کہ آپ برہ یعنی نیک کے یا نیکی کے پاس سے آئے کہ اس کا مطلب یہ بن جاتا ہے کہ نیکی سے نکل کر آئے تونعوذ باللهبرائی میں آئے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4757