Main Icon

باب:خرچوں اور مملوکہ کے حق کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3366

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَفِي "الْمُجْتَبَى" لِلدَّارَقُطْنِيِّ: أَنَّ عُمَرَ ابْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ.

وفي "المجتبى" للدارقطني: أن عمر ابن الخطاب قال: نهانا رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ضرب المصلين.

حدیث ترجمہ

اور دار قطنی کے مجتبیٰ میں ہے کہ حضرت عمر ابن خطاب نے فرمایا کہ ہم کو رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎امام جزری فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ازروئے اسناد صحیح ہے، اسے امام احمد نے اپنی مسند میں اسی طرح روایت کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم خیبر سے واپس تشریف لائے حضور کے پاس دو غلام تھے ایک حضرت علی کو عطا فرمایا اور انہیں تاکید فرمائی کہ اسے مارنا مت یہ نمازی ہے ہم نے اسے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔اس کی اسناد میں ابو غالب بصری ہیں وہ صحیح الحدیث ہیں ،ترمذی نے ان کی روایات کی تصحیح کی ہے لہذا حدیث صحیح ہے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3366