Main Icon

باب:خرچوں اور مملوکہ کے حق کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3358

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَه.

وعن أبي بكر الصديق عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "لا يدخل الجنة سيئ الملكة". رواه الترمذي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبکر صدیق سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایاجنت میں داخل نہ کیا جاوے گا بدخلق ۱؎(ترمذی، ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی بدخلق بدخو اولًا جنت میں نہ جائے گا پہلے بدخلقی کی سزا پائے گا پھر جنت میں جائے گا یا جنت کے اعلیٰ مقام پر نہ جائے گا یا خوش خلق لوگوں کے ساتھ نہ جائے گا لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ ہر مسلمان جنتی ہے اگرچہ بڑا گنہگار ہو اور ہوسکتا ہے کہ یہاں بدخلق سے وہ شخص مراد ہو جس کے اخلاق ارسول کے ساتھ بھی خراب ہوں،ظاہر ہے کہ ایسا شخص کافر ہے اور کافر جنت میں کبھی نہ جائے گا

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3358