Main Icon

باب:خرچوں اور مملوکہ کے حق کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3344

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لِلْمَمْلُوكِ طَعَامُهُ وَكِسْوَتُهُ وَلَا يُكَلَّفُ مِنَ الْعَمَل إِلَّا مَا يُطِيقُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "للمملوك طعامه وكسوته ولا يكلف من العمل إلا ما يطيق". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ غلام کے لیے اس کا کاکھانا کپڑا ہے ۱؎اور اسے اس قدر کام کی تکلیف نہ دے جس کی وہ طاقت نہ رکھے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مولیٰ پر لونڈی غلام کا بقدر ضرورت درمیانی کھانا کپڑا واجب ہے اس کھانے کپڑے میں عرف کا لحاظ ہے شریعت نے حد مقرر نہیں فرمائی۔(مرقات)
۲
؎یعنی ہمیشہ کے لیے مشکل کام کا حکم نہ دو،اگر ضرورۃً ایک دو دن مشکل کام کرالیا جائے تو جائز ہے خصوصًا جب کہ مولیٰ خود کام میں شریک ہوجائے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3344