Main Icon

باب :سفر کے آداب و طریقے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3924

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا جِلْدُ نَمِرٍ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا تصحب الملائكة رفقة فيها جلد نمر". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ رحمت کے فرشتے ان ہمراہیوں کے ساتھ نہیں رہتے جن میں چیتے کی کھال ہو ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎اس زمانہ میں متکبر لوگ فخر کے طور پر چیتے کی کھال کی زین گھوڑے پر ڈال کر سوار ہوتے تھے یہ طریقہ متکبر ہی کا تھا،نیز چیتے اور شیر کی کھال پر سواری دل میں تکبر اورسختی پیدا کرتی ہے اس لیے اس سے منع فرمادیا گیا سنا ہے کہ ہرن کی کھال پر ہمیشہ بیٹھنا نامردی پیداکرتا ہے۔والله اعلم!بعض شارحین نے اس کی ممانعت کی اور وجہ بھی بیان فرمائی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3924