Main Icon

باب :سفر کے آداب و طریقے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3913

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَلَّفُ فِي الْمَسِيْرِ فَيُزْجِي الضَّعِيْفَ، وَيُرْدِفُ، وَيَدْعُوْ لَهُمْ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن جابر قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتخلف في المسير فيزجي الضعيف، ويردف، ويدعو لهم. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سفر کے دوران پیچھے رہتے تھے ۱؎تو کمزور کو لے آتے اور پیچھے بٹھالیتے تھے اور ان کے لیے دعا فرماتے تھے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی تمام سفروں جہاد وغیرہ میں صحابہ کرام کو آگے رکھتے تھے خود تواضع اور تعاون کے لیے پیچھے سفرکرتے تھے۔
۲
؎یعنی سرکار ابد قرار کے پیچھے رہنے میں یہ حکمتیں تھیں کہ جو مسافر کمزوری کی وجہ سے لشکر کے پیچھے رہ جاتا یا کسی مسافر کی کوئی چیز رہ جاتی وہ خود سرکار لے آتے تھے اس کے علاوہ تمام صحابہ کو سامنے رکھ کر ان کے لیے دعائے خیر فرماتے تھے۔سبحان اﷲ!ایسے رحیم و کریم نبی پر جان قربان۔شعر
چہ غم دیوار امت را کہ دارد چوں توپشتی بان چہ باک از موج بحر آنرا کہ دارد نوح کشتی بان

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3913