Main Icon

باب :سفر کے آداب و طریقے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3905

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِيْنَةَ نَحَرَ جَزُوْرًا أَوْ بَقَرَةً. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

وعنه: أن النبي صلى الله عليه وسلم لما قدم المدينة نحر جزورا أو بقرة. رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب مدینہ تشریف لائے ۱؎تو ایک اونٹ یا گائے قربان فرمائی ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یا ہجرت کرکے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ پہنچے یا جب دراز سفر سے مدینہ منورہ تشریف فرما ہوتے تھے دوسرا احتمال زیادہ قوی ہے۔
۲
؎قربانی سے مراد گائے یا اونٹ ذبح فرمانا ہے دعوت کے لیے۔اس سے معلوم ہوا کہ مسافر وطن پہنچنے پر اہل قرابت کی دعوت کرے اسے دعوت قدوم کہتے ہیں یہ مسنونہ دعوتوں میں سے ہے،یہ بھی معلوم ہوا کہ گائے کا گوشت کھانا بھی سنت سے ثابت ہے۔یہاںاو بقرۃفرمانا یا تو راوی کے شک کی بنا پر ہے یا یہ مطلب ہے کہ کبھی اونٹ اور کبھی گائے ذبح فرما کر اہل مدینہ کی دعوت فرماتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3905